بونیر ،لوڈ ٹرک کار پر گرنے سے مالک کا اکلوتا بیٹا زخمی ،لواحقین کا احتجاج

بونیر ،لوڈ ٹرک کار پر گرنے سے مالک کا اکلوتا بیٹا زخمی ،لواحقین کا احتجاج

  



بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تورورسک میں ماربل لوڈ ٹرک موٹر کار پر گرنے سے بیس لاکھ کی گاڈی تباہ۔اور کار میں سوار امجد خان کا اکلوتا بیٹا پانچ سالہ حیان خان شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔زخمی کو ڈگر ہسپتال منتقل کیا ہے۔جہاں انکو داخل کرایا گیا ہے۔واقعہ کے خلاف متاثرہ خاندان کے افراد اور علاقہ عوام مشتعل ہوگئے ہیں۔انھوں نے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا ہے اور متاثرہ بچے کی علاج اور کاڈی کا معاوضہ دینے کے ساتھ رھائیشی ابادی کے لیے تنگ سڑک پر لوڈ ماربل ٹرکوں کا داخلہ بند کرانے اور شاہراہ عام پر اوور لوڈنگ سے منع کرنے کے مطالبات کیے ہیں۔بچے کے والد امجد خان،چچا زاد نور عالم خان،چچا شوکت علی ،ماموزاد محمد علی اور عوامی لیڈر درویش خان نے میڈیا کو بتایا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش ایا ہے جب ماربل اوور لوڈ ٹرک بیچ سڑک کھڑی کردی گئی ۔جس سے امدورفت متاثر ہوئی۔جس پر پولیس کو بھی بلالیا گیا اور علاقہ عوام بھی جمع ہوگئے ۔عوام نے ٹرک ڈرائیور کا بہانہ دور کرنے کے لئے ڈیزل بھی فراھم کیا لیکن اوور لوڈ ٹرک لووڈ اٹھانے کے قابل نہ تھا اور جو ں ھی گاڈی سٹارٹ کی تو وہ ریورس میں چلنا شروع ہوگئی اور وہاں کھڑی کار پر الٹ گئی جس سے بیس لاکھ مالیت کی کار تباہ اور اس میں موجود بچہ شدید زخمی ہوگیا ۔بقول انکے ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہوگیا ہے اور تاحال عدم گرفتار ہے۔انھوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رہائیشی علاقہ کے لیے تنگ روڈ پر ماربل کے لوڈ ٹرک کی امدورفت بند کرے اور شاہراہ عام پر بھی اوور لوڈنگ سے منع کرے اور ڈی پی او بونیر سے مطالبہ کیا ہے کہ فرار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرے اور متاثرین کی امداد کے ساتھ انصاف کرے۔بصورت دیگر اج جمعہ کے دن تورورسک مسجد میں جرگہ عام منعقد کیا جائے گا اور بہت بڑے عوامی مظاہرے کی کال دی جائیے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...