محکمہ فشریز اہلکاروں کی معطلی قابل مذمت ہے ،گل زمین

محکمہ فشریز اہلکاروں کی معطلی قابل مذمت ہے ،گل زمین

  



بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) پی ڈبلیوڈی لیبریونین کے صوبائی صدرگل زمین خان نے صوبائی وزیرلائیوسٹاک محب اللہ خان کے ناجائز سفارش نہ ماننے پرمحکمہ فشریز کے سولہ اہلکاروں کوبلاجوازمعطل کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ تبدیلی کے دعویدارحکمران فوری طورپر محکمہ فشریز کے ملازمین کواپنے عہدوں پربحال کرکے سرکاری ملازمین کواحتجاج کرنے پرمجبورنہ کیاجائے ورنہ پی ڈبلیوڈی لیبریونین کے ملازمین 16 اکتوبرکوپشاورمیں احتجاجی دھرنادیں گے جوملازمین کے بحالی تک جاری رہیں گے ۔ان خیالات کااظہارپی ڈبلیوڈی لیبریونین کے صوبائی صدرگل زمین خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ محکمہ فشریزکے افسران نے میرٹ پربھرتی کرکے صوبائی وزیرمحب اللہ خان کے ناجائز سفارش کومستردکردیاتھا اسی وجہ سے ان ملازمین کواس کی سزادی جاتی ہیں جوان ملازمین کے ساتھ سراسرظلم اورانانصافی ہے جوہم کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے ہم صوبائی حکومت کوخبردارکرتے ہیں کہ وہ محکمہ فشریز کے ملازمین کواپنے اپنے جگہ پربحال کرکے ملازمین کواحتجاج کرنے پرمجبورنہ کیاجائے ورنہ ہم 16اکتوبرکوپشاورمیں احتجاجی دھرنادیں گے جوان کے بحالی تک جاری رہیں گے اوراس سلسلے میں ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر