تنظیم اساتذہ پاکستا ن کا صوبائی انتخابات کے شیڈول کا اعلان

تنظیم اساتذہ پاکستا ن کا صوبائی انتخابات کے شیڈول کا اعلان

  



پشاور (سٹی رپورٹر )تنظیم اساتذہ پاکستان کے صوبا ئی صدرخیرا للہ خوا ری نے کہا ہے کہ تنظیم اساتذہ پاکستان صو بہ خیبر پختونخوا نے تحصیلوں /اضلاع اور صو با ئی سطح پر سا لانہ انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ۔14-10-2018سے 31-10-2018تک تمام تحصیلوں کے لئے خفیہ رائے دہی ک بنیاد پر صدر ،سیکرٹری اور سیکرٹری مالیات کے انتخاب عمل میں لا یا جائے گا یکم نومبر2018سے 30نومبر تک اضلاع کی سطح پر ذمہ داران کا انتخاب ہو گا ۔اور دسمبر میں خفیہ رائے دہی کے ذریعے صوبا ئی کا بینہ کا انتخاب عمل میں لا یا جا ئے گا اُنہوں نے مزید کہا ہے کہ اضلاع اور صو بے کے انتخاب کیلئے تاریخو ں اور ناظمین انتخاب کا اعلان 14اکتوبر2018کو کیا جائے گا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...