شاہد خان کی سربراہی میں تاجر وفد کی اے اے سی سارہ رحمان سے ملاقات
پشاور(سٹی رپورٹر) تاجر انصاف پشاور کے صدر شاہد خان کی سربراہی میں تاجروں کے وفد نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سارہ رحمان سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران شاہد خان نے تاجروں کو درپیش مسائل ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سارہ رحمان کو آگاہ کیا ۔ تاجر انصاف کے صدر نے بتایا کہ تاجروں کی بلا جواز گرفتاریوں اور انہیں تنگ کرنے سے گریز کیا جائے ۔ تاجر برادری نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ خود بھی تجاوزات کے خلاف ہیں اور تجاوزات کو رضا کارانہ طور پر ختم کرنے کیلئے تیار ہیں مگر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انہیں بے جا تنگ کرنا کسی صورت قبول نہیں ہے جس پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سارہ رحمان نے تاجروں کو درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور تعاون کی یقین دہانی پر تاجروں کا شکریہ ادا کیا ۔