برن ٹراما سنٹر میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس لیا جائے ،آیاز آفریدی

برن ٹراما سنٹر میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس لیا جائے ،آیاز آفریدی

  



پشاور( سٹی رپورٹر) مسلم لیگ ن ضلع پشاور کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد آیاز آفریدی نے کہا کہ برن ٹراما سنٹر حیات آباد میں غیر قانونی طور پر بھرتیاں کی گئی ہے نائب قاصد کے پوسٹوں کی اشتہار تک نہیں دیا گیا سب نائب قاصد اپنے من پسند اور منظور نظر لوگ لئے گئے جو سرا سر ناانصافی ہیں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان ،وزیر صحت اور چیف جسٹس آف پاکستان نوٹس لیں انہوں نے کہا کہ یہی سفارشی لوگ ڈیوٹی سے غیر حاضر ہوتے ہیں اور زیادہ تر لوگ گھروں میں بیٹھ کر تنخوائیں وصول کرتے ہیں آیاز آفریدی نے کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے الیکشن کے وقت میرٹ ،انصاف کے نعرے لگانے والے آج اقتدار میں میرٹ کی سنگین دھجیاں اڑا رہے ہیں اور میرٹ کا جنازہ نکال دیا ہے آج تحریک انصاف کے حکومت میں میرٹ یہ لوگوں کو نوکریاں نہیں مل ری ہیں چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ حیات آباد ٹراما سنٹر میں سفارشی کلاس فور ملازمین کیخلاف کارروائی کریں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...