ڈیرہ ،اراضی کے تنازعہ پر ایک شخص قتل
ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)کلاچی کے علاقہ لونی میں اراضی کے تنازعہ پر آتشیں اسلحہ کی فائرنگ سے اویس نامی نوجوان قتل ‘مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کلاچی کے علاقہ لونی میں کریم خان ولد لعل خان نے فائرنگ کرکے محمد اویس ولد اکبر خان کو رائفل سے فائرکرکے قتل کردیا اورموقع سے فرارہوگیا۔ دونوں فریق آپس میں قریبی رشتہ دار بتائے جاتے ہیں اوران کا آپس میں اراضی کاتنازعہ چلا آرہاتھا ۔ پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔