کوہاٹ میں سرکاری اورشاملات اراضی کی خرید وفروخت کرنے پر پابندی عائد

کوہاٹ میں سرکاری اورشاملات اراضی کی خرید وفروخت کرنے پر پابندی عائد

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس نے سرکاری اراضی اورشاملات دیہہ کوغیر قانونی قبضے اورتجاوزات سے محفوظ رکھنے کے لئے ضلع بھر میں دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت سرکاری اور شاملات اراضی کی خریدوفروخت ،اس پر تعمیرات اور تجاوزات کرنے پر فوری طورپر عرصہ 60 دن کے لئے پابندی عائدکردی ہے ۔اس امر کااعلان آج یہاں سرکاری طورپر کیاگیا ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر