بخشالی ، جعلی ادویات کا دھندہ عروج پر ، سرکاری اہلاکر خاموش تماشائی بن گئے

بخشالی ، جعلی ادویات کا دھندہ عروج پر ، سرکاری اہلاکر خاموش تماشائی بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بخشالی(نمائندہ پاکستان) بخشالی ،گجرات ،ساولڈھیر ،دوبئی اڈہ اورمضافات میں جعلی زرعی ادویات کا دھندہ عروج پر ،لوگوں کے قیمتی فصلوں کے ساتھ بھونڈہ مزاق ،سرکاری اہلکار خاموش تماشائی ،تفصیلات کے مطابق بخشالی اور اس کے مضافاتی علاقوں ساولڈھیر ،گجرات،دوبئی اڈہ وغیرہ میں جعلی اور نقلی زرعی ادویات کا دھندہ غروج پر ہے اصلی ،معیاری اور مشہور برانڈز کے نام پر طرح طرح کے نقلی اور جعلی ادویات کے انبار دکانوں میں موجود ہیں جبکہ اکثر ادویات زائدالمیعاد اور بے اثر ہو چکے ہوتے ہیں جس سے اس پیشے سے وابستہ تاجر حضرات کاشتکاروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں دوسری طرف کاشتکاروں کے قیمتی فصلوں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے اسی طرح فصلوں کے معیار اور پیداور پر بھی نہایت منفی اثرات پڑ رہے ہیں لیکن محکمہ زراعت کے اہلکار خاموش تماشائی بن بیٹھے ہیں اور خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں جبکہ متعلقہ چاپہ مار ٹیم اور زرعی افسران کی کارکردگی بلکل سفر اور مایوس کن ہے اس سلسلے میں مقامی کاشتکاروں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا ہ اور وزیر زراعت سے پوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور ایسے جعل سازوں سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹنے کا مطالبہ کیا ہے۔