ضلع اورکزئی میں محکمہ صحت کے زیر اہتمام خسرہ مہم کا افتتاح

ضلع اورکزئی میں محکمہ صحت کے زیر اہتمام خسرہ مہم کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہنگو(بیورورپورٹ)ضلعی انتظامیہ اور کزئی اور محکمہ صحت کے زیر اہتمام خسرہ آگاہی مہم کا مشترکہ واک ۔بچوں کو خسرہ ٹیکہ لگا کر مہم کا با قاعدہ افتتاح کیا ۔ واک میں ڈی سی اورکزئی خالد اقبال ،بریگیڈئیر شہزاد،ایجنسی سرجن ڈاکٹر نواب علی ،فاٹا ہیلتھ سروسز کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت علاقہ مشران قبائلی عوام نے کثیر تعداد میں شریک تھے ۔ 15اکتوبر سے 12روزہ خصوصی مہم کے دوران 9ماہ تا 5سال تک کے 35328 بچوں کو خسرہ ویکسینشن کے حفا ظتی ٹیکے لگوانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر 65 ٹیمیں تشکیل دید ی گئی ۔ تفصیلات کے مطا بق ملک کے دیگر حصوں کی طرح قبائلی ضلع اورکزئی قبائل میں بھی خسرہ جیسے مہلک مر ض سے بچاو کے لئے 15تا27اکتو بر خسرہ مہم کے آغاز کے لئے انتظا مات کو حتمی شکل دید ی گئی۔ خسرہ مہم انتظامات کے حوالے سے میڈیا بریفنگ دیتے ہو ئے ڈپٹی کمشنر خالد اقبال ،ایجنسی سرجن ڈاکٹر نواب علی نے کہا کہ خسرہ مہم کے دوران ضلع اورکزئی بھر میں 9ماہ سے 5سال تک کے 35ہزار328 بچوں کو خسرہ کے ٹیکے لگوائے جائیں گے جس کے لئے 35 آوٹ ریچ ٹیمیں، 26 فیکسڈ جبکہ 4مو بائل ٹیمیں تشکیل دیکر نگرانی کے لئے 14 ایر یا سپروائز ر کو ذمہ داریاں سو نپ دی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خسرہ ایک نہا یت ایک جان لیوا بیماری ہے جو کہ بہت تیزی سے ایک سے دیگر بچوں کو منتقل ہو کر وبائی شکل اختیار کر لیتا ہے اور بچوں کو خسرہ جیسے موذی مر ض سے محفوظ رکھنے کے لئے ہر طبقہ کو خسرہ مہم کے دوران کلید ی کردار ادا کر نا دینی ،قومی ،مذہبی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او ،محکمہ صحت فاٹا ،یونیسف کے تعاون سے مقررہ ہدف حا صل کر ینگے ۔ انہوں نے کہاکہ خسرہ مہم حجرہ ویکسنشن کے زریعے گھر گھر تک رسائی حا صل کر کے بچوں کو حفا ظتی ٹیکے لگوانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا ئنگے۔ انہوں نے کہاکہ اور عوام شعور اُجاگر کر نے ،اور خسرہ مہم میں میڈیا مثبت اورتعمیری کردار نہا یت اہمیت کا حامل ہے ۔ڈی سی خالد اقبال اورڈاکٹر نواب حسین نے کہا کہ میڈیا خسرہ مہم کے حوالے سے رپورٹ چلانے سے پہلے محکمہ صحت ذمہ ران سے روابط رکھیں ۔بعدازں ڈپٹی کمشنر اورکزئی خالد اقبال کی قیادت میں خسرہ آگاہی مہم کے حوالے سے بریگڈئیر شہزاد،محکمہ صحت ذمہ اران ،قبائلی عوام مشران نے مشترکہ آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا ۔