موجودہ حومت کو عوام دشمن پالیسیاں واپس لینے پر مجبور کیا جائیگا : سردار حسین بابک

موجودہ حومت کو عوام دشمن پالیسیاں واپس لینے پر مجبور کیا جائیگا : سردار حسین ...

  



پشاور ( سٹی رپورٹر ) عوامی نیشنل پارٹی کل بروز جمعۃ المبارک بمورخہ 12 اکتوبر 2018ء کو دوپہر 2 بجے پختونخوا بھر میں مہنگائی، ٹیکسوں کے نفاذ و اضافے اور ایم آئی ایف سے قرضہ لینے کے فیصلے کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی۔اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردارحسین بابک نے اس حوالے سے کہا کہ صوبہ بھر کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں دو پہر دو بجے پارٹی تنظیمیں، کارکنان، ذیلی تنظیمیں، عوام الناس اور ہر طبقہ کے لوگ احتجاج میں شرکت کرینگے اور موجودہ حکومت کو عوام دشمن پالیسیاں واپس لینے پر مجبور کردینگے۔اس سلسلے میں صوبہ بھر کی تنظیموں نے اپنی تیاریاں مکمل کردی ہیں۔

Back to

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...