جندول ،محمد بشیر خان ایم این اے کا گورنمنٹ ڈگری کالج کا دورہ

جندول ،محمد بشیر خان ایم این اے کا گورنمنٹ ڈگری کالج کا دورہ

  



جندول نمائندہ(نمائندہ پاکستان) ممبر قومی اسمبلی این اے7 محمد بشیر خافن کا گورنمنٹ ڈگری کالج جندول کا اچانک دورہ ، کالج پرنسپل اور اساتذہ کیساتھ ملاقات کر کے مسائل سنیں ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ممبر قومی اسمبلی محمد بشیر خان نے گورنمنٹ ڈگری کالج کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے جملہ سٹاف کے ساتھ ملاقات کے ۔اس موقع پر کالج پرنسپل محمد اسحاق نے کالج کو درپیش مسائل ،ٹرانسپورٹ کیلئے بسوں کی عدم موجودگی ، پانی کی قلت ، تدریسی کمروں کی کمی ، سیکیورٹی کی عدم فراہمی ، کالج کو عبد الولی خان یونیورسٹی کی جانب سے ایفی لی ایشن کا نہ ملنا اور اساتذہ کی کمی سمیت مختلف مسائل رکھے ۔ محمد بشیر خان نے پانی ،بسوں اور ایفی لی ایشن کیلئے فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے متعلقہ محکموں کو آگاہ کیا جبکہ تعمیراتی کاموں کیلئے وقت مانگ لیا محمد بشیر خان نے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان اور گورنر شاہ فرمان خان کیساتھ ملاقات کر کے مسائل حل کرانے میں بھر پور کردار ادا کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ علاقہ کی ترقی اور پر امن معاشرہ کی تشکیل میں تعلیم کی بڑی اہمیت ہے اس لئے تعلیم پر زیادہ سے زیادہ بجٹ خرچ کرنا ہمارے پارٹی کا منشور ہے انہوں نے کہا کہ اساتذہ بچوں کو تعلیم دینے کیلئے اپنا کردار ادا کرے اور پارلیمنٹیرئن مسائل حل کرانے کیلئے کردار اد ا کرینگے ۔ اس موقع پر تحصیل صدر حاجی عنایت خان ، شاہ جی ، عالمگیر ، عمران جان ، اسفندیار خان ، جمال و دیگر بھی موجود تھے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...