انسداد خسرہ مہم کی کامیابی کردار ادا کرنا چاہئے ،امیرفرزند خان

انسداد خسرہ مہم کی کامیابی کردار ادا کرنا چاہئے ،امیرفرزند خان

  



مردان (بیورورپورٹ)رکن صوبائی اسمبلی امیر فرزند خان اور ڈپٹی کمشنر عثمان محسود نے عوامی نمائندوں اور علمائے کرام پر زور دیا ہے کہ وہ انسداد خسرہ مہم کی کامیابی کے لیے اپنا کردار اداکریں اور عوام کو 15 اکتوبر سے شروع ہونے والے انسداد خسرہ مہم میں اپنے نو ماہ سے پانچ سال تک کے بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگانے کی اہمیت سے آگاہ کریں ۔وہ محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام ٹی ایم اے ہال میں انسداد خسرہ مہم کے سلسلے میں آگاہی سیمینار سے خطاب کررہے تھے جس میں علمائے کرام ، ضلعی ،تحصیل اور نیبرہڈ کونسلوں کے ارکان اور سماجی کارکنوں نے شرکت کی ۔سیمینار سے ایم پی اے امیر فرزند خان ،ڈپٹی کمشنر عثمان محسود ، نگران ضلع ناظم اسد علی کشمیری ، تحصیل ناظم ایوب خان ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر قاسم علی ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر باسط ، ڈاکٹر اصغر خان اور ڈاکٹر ذیشان نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مردان اسد خان ، نائب تحصیل ناظم مشتاق سیماب، ڈبلیو ایچ او ، یونیسف اور دیگر اداروں کے نمائندگان بھی موجود تھے ۔سیمینار کو بتایاگیا کہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع مردان میں بھی15 اکتوبر سے27 اکتوبرتک انسداد خسرہ مہم کے دوران نو ماہ سے پانچ سال تک کے عمر کے تین لاکھ 56 ہزار سے زیادہ بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے جس کے لیے 237 ٹیمیں مقرر کی گئی ہیں ۔بعد ازاں امیر فرزند خان ایم پی اے اور دیگررہنماؤں کی قیادت میں آگہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر