سرکاری افسران عوام خدمت کو اپنا شعار بنائیں : سید فخر جہان باچا
بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی کے 21 کے ایم پی اے سید فخر جہان باچا نے ٹی ایم اے گاگرہ میں اپنے حلقہ کے عوام کی مسائل سننے اور انہیں حل کرنے کے لئے منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ سرکاری افسران عوام کے خادم بن کر اپنے فرائیض سرانجام دے ۔کرپشن اور رشوت کازمانہ گزر گیا۔جس افسر یا اہلکار پر کرپشن ثابت ہو ئی ۔انہیں بونیر سے جانا پڑے گا ۔ہر مہینہ میں عوامی مسائل کے حل کے لئے کھلی کچہری منعقدکروں گا ۔تاکہ ان افسران کے سامنے کھل کر اپنے مسائل بیان کرے ۔انہوں نے اے سی گاگرہ اور دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ حلقہ پی کے 21 میں سرکاری ارضی پر قابض افراد کی نشاندہی کرے اور فوری طور پر سرکاری اراضی ان سے واگزار کرائے ۔بونیر ضلع سے چوری شدہ گاڑیوں کے بارے میں بہت جلد عوام کو اچھی خبر ملے گی ۔ڈی پی او بونیر نے اس میں کافی حد تک کامیابی حاصل کی ۔کھلی کچہری میں تمام محکموں کے افسران نے کثیر تعداد میں شر کت کی ۔کھلی کچہری میں اپنے مسائل بیان کرتے ہوئے پی ٹی ائی کے ضلعی جنرل سیکرٹری بحراد نے کہاہے کہ ریونیو محکمہ میں کرپشن کا بازار گرم ہے ۔رشوت اور سفار ش پربھرتی پٹواریوں نے ریٹائیرڈ پٹواریوں کے حدمات حاصل کی ہے ۔جن کو ہزاروں روپے تنحواہیں عوام سے رشوت لیکر دی جاتی ہے ۔ترقیاتی منصوبوں میں بے قاعدگیاں ہو ئی ہے ۔مگر ان سے پوچھنے والا کوئی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکموں کے افسران عوام کے جائیز مسائل حل نہیں کررہے ہیں ۔محکمہ پولیس کے چند اہلکار جرائم پیشہ افراد کے ساتھ ملے ہوئے ہیں اور وہ نوجوان نسل کو ائس ،ہیروئن اور چرس جیسے نشہ میں مبتلا کررہے ہیں ۔ڈی پی او بونئر ان اہلکاروں کو محکمہ پولیس سے نکال باہر کرے ۔شلبانڈئی سے تعلق رکھنے والے وہاب رشید نے کہا کہ بونیر میں کارلفٹنگ کا بازار گرم ہے ۔ائے روز موٹرکاریں اور موٹر سائیکلیں چوری ہورہی ہے ۔پولیس کے اہلکار اور افسران کچھ نہیں کررہے ہیں ۔انہوں نے تمام افسران سے کہا کہ وہ عمران خان کے نئے پاکستان کی خواب کو پوراکرنے کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے ممبران کاساتھ دے ۔ایم پی اے سید فخر جہان باچا نے مزید کہا کہ انہوں نے عوامی مسائل کے حل کے لئے کھلی کچہریوں کا سلسلہ شروع کیاہے اور ائندہ کھلی کچہری میں سرکاری افسران عوام کے مسائل جو انہوں نے اج بیان کی ہے ۔اسکے بارے میں رپورٹ مانگے گے ۔انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں صبح نوبجے سے بارہ بجے تک اپنے دفاترمیں عوامی مسائل سنے جبکہ بارہ بجے سے پانچ بجے تک میٹنگ منعقدکرے ۔