پی ٹی آئی عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی ،فیصل امین گنڈا پور
ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کے امیدوارصوبائی اسمبلی PK97ڈیرہ ون سردارفیصل امین گنڈہ پور نے کہاہے کہ پی ٹی آئی ڈیرہ اسماعیل خان کے عوام کی امیدوں پر پورااترے گی ۔ ملک سے کرپشن کے خاتمے کے اعلانات کو عملی طورپر پوراکرکے دکھائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ہارون شہید کالونی میں اپنے انتخابی جلسہ سے کیا ۔ جلسہ کی صدارت معروف ٹرانسپورٹروسماجی شخصیت سیٹھ نور محمدنے کی ۔ فیصل امین گنڈہ پور کواس موقع پر علاقہ کی روایتی لنگی اورہارپہنائے گئے ۔ جلسہ میں بڑی تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی ۔ فیصل امین گنڈہ پور نے کہاکہ انشاء اللہ علاقے کے عوام14اکتوبر2018کو ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوارکوکامیاب کرکے میرے بھائی کے ترقیاتی کاموں کے سفرکو آگے بڑھانے کے اقدامات پرمہرلگائے گی ۔ انہوں نے اس موقع پر علاقے کے مسائل کے حل کی یقین دہانی بھی کرائی ۔ جلسہ کے شرکاء نے اس موقع پران کو اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔