ڈیرہ ،قتل کیس کے ملزم کی عمر قید کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ

ڈیرہ ،قتل کیس کے ملزم کی عمر قید کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ

  



ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)پشاورہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ جوجسٹس اعجازانور اور جسٹس شکیل احمدپر مشتمل تھا نے تھانہ گومل یونیورسٹی کے 2014کے قتل واقدام قتل کیس میں گرفتارملزم رمضان کی ماتحت عدالت کے عمرقیدکے حکم کوبرقراررکھنے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت میں مقتول کی طرف سے سپریم کورٹ کے سینئرایڈوکیٹ سردارثناء اللہ گنڈہ پور اورہائی کورٹ کے ایڈوکیٹ شجاع اللہ خان پیش ہوئے ۔2نومبر2014کوقتل مقاتلے کی دشمنی کی وجہ سے تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں ابرار اورملازم حسین پرفائرنگ کی گئی جس سے ابرار جاں بحق ہوگیاتھا جب کہ ملازم حسین زخمی ہواتھاجس کی دعویداری شاہنوازاوررمضان نامی دوبھائیوں پر کی گئی جن میں سے ماتحت عدالت نے 2016میں شاہنواز کو بری کر دیاتھاجب کہ رمضان کوعمرقید کی سزاسنائی تھی جوگزشتہ روزہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے وکلاء کی طرف سے 2گھنٹے طویل بحث کے بعد وہ سزابحال رکھی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر