ایم پی اے شاہدہ احمد کابے نظیر انکم سپورٹ آفس خانیوال کادورہ، درپیش مسائل کاجائزہ لیا

ایم پی اے شاہدہ احمد کابے نظیر انکم سپورٹ آفس خانیوال کادورہ، درپیش مسائل ...

  



خانیوال(بیورونیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبرپنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے اچانک بے نظیر انکم سپورٹ خانیوال کے دفتر کا(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

وزٹ کیا دفتر میں ہو کا عالم تھا اسسٹنٹ کلر ک محمداسلم نامی واحد شخص دفتر کمرے میں موجودتھا ۔مسزشاہدہ احمد نے دفتر پر کوئی بورڈ وغیرہ جس سے آفس کی نشاند ہی ہوتی ہو نہ ہونے پر حیرت کااظہار کیا کلرک نے بتایاکہ یہ دفتراڑھائی سال سے اس جگہ قائم ہے اورایسے ہی چل رہاہے ضرورت مند پہنچ ہی جاتے ہیں ۔مسزشاہدہ احمد نے کہاکہ ایسے دفاتر کو نمایاں جگہ پر ہوناچاہیے جس سے عام لوگوں اورمستحقین کو آسانی ہو۔انہوں نے دوران وز ٹ امداد لینے والی خواتین سے طریقہ کار اور درپیش مسائل ومشکلات معلوم کی اور انہیں حل کرنے کے حوالے سے بھی اورمختلف تجاویز پیش کیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...