میئر میونسپل کارپوریشن ڈیرہ کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاریاں کا آغاز

میئر میونسپل کارپوریشن ڈیرہ کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاریاں کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی )میئرمیونسپل کارپوریشن ڈیرہ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ، جلد تحریک عدم اعتماد پیش کی جا ئے گی ذرائع کے مطابق میونسپل کارپوریشن ڈیرہ میں ن لیگ کے حمائت یافتہ ارکان نے میئرمیونسپل کارپوریشن ڈیرہ شاہد حمید چانڈیہ کیخلاف تحریک (بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

عدم اعتماد لانے کی تیاریوں کا آغاز کر دیا باوثوق ذرائع کیمطابق گذشتہ روزڈیرہ غازیخان کے مقامی ہوٹل کے اندرمنعقدہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ میئرمیونسپل کارپوریشن ڈیرہ کے خلاف بہت جلد میونسپل کارپوریشن ڈیرہ میں تحریک عدم اعتمادجمع کرائی جائے گی اس سلسلے میں ن لیگ کے موجودکارپوریشن کی مختلف یونین کونسلزکے چیئرمینوں کا کہناہے کہ میئرمیونسپل کارپوریشن شاہدحمیدچانڈیہ نے نااہلی کامظاہرہ کرتے ہوئے شہرمیں صفائی ستھرائی کے حوالے سے کوئی قابل ذکرکام نہیں کیاجس کے باعث شہرگندگی اورغلاظت کی بدترین تصویربن چکاہے انہوں نے کہاکہ اپ وقت آگیاہے کہ نااہل میئرکواس اہم عہدہ سے ہٹاکرگھربھیج دیاجائے۔
عدم اعتماد