پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں 200نیو روسر جنز کی کمی

پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں 200نیو روسر جنز کی کمی

  



ملتان(وقائع نگار) حکومتی عدم توجہی کے باعث پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں تقریبا 2200 نیوروسرجنز کی شدید کمی کا سامنا ہے،جسکی وجہ دماغ سمیت دیگر متعلقہ امراض میں مبتلا بشتر مریض بروقت علاج نہ ہونے سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بٹھتے ہیں۔ واضح رہے حکومت کو چاہیے(بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

آبادی کے بڑھتے ہوئے رش کے تناسب کے لحاظ سے اور دماغی امراض میں مبتلہ افراد کو سہولت دینے کیلئے نیورو سرجنز کا اضافہ کریں۔تاکہ عوام کو نیورو سرجری سے متعلقہ مسائل سے چھٹکارہ مل سکے جبکہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی کروڑوں کی آبادی کیلئے اس وقت تقریبا 250 نیوسرجنز درکار ہیں مگر صرف 50 ہی نیورو سرجنز مختلف ہسپتالوں میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ جس کے باعث دماغ کی بیماریوں کے علاج ومعالجہ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ واضح رہے طبی حلقوں کا کہنا ہے کہ 50 ہزار کی آبادی کے لئے ایک نیوروسرجن کا ہونا ضروری ہے۔جو نیورو سرجری کی سہولیات فراہم کرسکے۔

نیورو سرجنز

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...