نشتر یونیورسٹی کانوکیشن 25اکتوبر کو ہوگا

نشتر یونیورسٹی کانوکیشن 25اکتوبر کو ہوگا

  



ملتان(وقائع نگار )نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کا کانووکیشن 25 اکتوبر کو ہو گا۔جسکے لیے کمیٹی بنا دی گئی ہے۔اس سلسلے میں اکیڈمک(بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

کونسل کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کی صدارت میں ہوا جس میں تمام پروفیسرز شریک ہوئے۔اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کئے گئے۔طلباء کا پورے سال کا اکیڈمک کیلنڈر تیار کیا گیا جسکی روشنی میں کلاسز کا شیڈول بنایا جائے گا۔ڈاکٹروں کی انسٹی ٹیوشنل پرائیویٹ پریکٹس کے لیے کمیٹی بنا دی گئی ہے جو سفارشات وائس چانسلر کو پیش کرے گی۔اجلاس میں تعلیمی نصاب کی نظر ثانی، ٹیچنگ فیکلٹی کی کمی بارے حکومت کو آگاہ کرنے،صفائی کا نظام اپ گریڈ کرنے،تمام وارڈز کا ریکارڈ مرتب کرنے اور اچانک چیکنگ کے فیصلے بھی کئے گئے بعد ازاں پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا نے علامہ اقبال بوائز ہاسٹل میں کامن روم کا افتتاح بھی کیا ڈاکٹر غلام مرتضی سکھیرا بھی ہمراہ تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...