اپوزیشن کا پارلیمنٹ کے باہر اجلاس بلانا پارلیمانی روایات کے منافی ، تر جمان قومی اسمبلی
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) تر جمان قومی اسمبلی نے کہاہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کی طر ف سے 14دن کی مدت پوری ہونے سے پہلے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے اور قائدحزب اختلاف میاں محمد شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کے باوجود اپوزیشن کی طرف سے پارلیمنٹ کے باہر اجلاس بلانا بلاجواز اور پارلیمانی روایات کے منافی ہے ۔ جمعرات کو حزب اختلاف کی جانب سے شاہراہ دستور پر اپنی پارلیمنٹ لگانے کے معاملے پر اپنے ردعمل میں تر جمان قومی اسمبلی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اپوزیشن نے 7 ا کتوبر کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرائی تھی۔ آئین پاکستان کے آرٹیکل 54کی شق 3کے تحت سپیکر 14دن کے اندر اجلاس بلانے کا پابند ہے جس کے تحت سپیکر قومی اسمبلی نے 17اکتوبر کو دن 11بجے اجلاس طلب کر لیا ہے جب کہ ریکوزیشن کی معیاد ختم ہونے میں ابھی دن باقی تھے ۔
تر جمان قومی اسمبلی
Back to Conver