محکمہ صحت ڈیرہ ، 67بو گس بھرتیوں کی انکوائری مکمل، ایم ایس ، کلرک ذمہ دار قرار

محکمہ صحت ڈیرہ ، 67بو گس بھرتیوں کی انکوائری مکمل، ایم ایس ، کلرک ذمہ دار قرار

  



ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر)محکمہ صحت ڈیرہ غازیخان میں مختلف اسامیوں پر 67غیر قانونی/بوگس بھر یتو ں کا انکشاف، انکوائری رپورٹ میں الزامات ثابت ہونے پر سابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر و موجودہ میڈ یکل سپر نڈنٹ ٹیچنگ ہسپتال (بقیہ نمبر32صفحہ7پر )

ڈیرہ ڈاکٹر گل حسن اورجو نیئر کلرک میاں آفتاب احمد قریشی کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کا روائی کی سفارشات ار سال کر دی گئیں ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازیخان کے رہائشی محمد احسان وڈانی نے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب اور ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز پنجاب کو تحریری درخواست دیتے ہوئے وقف اختیار کیا کہ دو سال قبل 2016 ؁ٗ ؁ء میں محکمہ صحت ڈی جی خان میں مختلف اسامیوں کی بھرتیوں میں سابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر گل حسن نے محکمانہ اختیار ات کا نا جا ئز استعمال کر تے ہوئے میرٹ سے ہٹ کر غیر قانونی /بوگس بھر تیا ں کی گئیں جس پر سیکرٹری ہیلتھ پنجاب اور ڈائر یکٹر جنرل ہیلتھ کو سروسزپنجاب نے کمشنر ڈیرہ غازیخان اور چیف ایگزیکٹو ہیلتھ ڈیرہ کو انکو ائری رپورٹ جاری کر نے کے تحریری احکامات جا ری کیے جس پر چیف ایگزیکٹوہیلتھ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (MS)ڈاکٹر سعید احمد کو انکوائری آفیسر مقر ر کیا جنہوں نے انکوائری مکمل کر کے 08-09-18کو چیف ایگز یکٹوہیلتھ کو تحریری رپورٹ ارسال کی جس میں مذکورہ انکوائری آفیسر ڈاکٹر سعید احمد نے مذکورہ الزامات ثابت ہونے پر سابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور مو جودہ میڈ یکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ ڈاکٹر گل حسن شاہ اور جو نیئر کلرک آفتاب احمد قریشی کوقصوروار ٹھہراتے ہوئے 67افراد کی غیر قانونی بھرتیاں کرنے پر پیڈ ایکٹ 2006 ؁ء کے تحت متعلقہ حکام کو کاروائی کے لئے اسفارشات ارسال کر دیں جبکہ انٹی کر پشن حکام ڈیرہ غازیخان نے بھی مدعی محمد احسان وڈانی کی تحریری درخواست پر کا روائی کر تے ہوئے ایڈ یشنل سیکر ٹری ہیلتھ پنجاب کو محکمانہ انکوائری اور مزید کاروائی کے لئے تحریری طور پر لیٹر جاری کر دیا ہے اس سلسلے میں مد عی محمد احسان وڈانی نے سیکر ٹری ہیلتھ سروسز پنجاب لا ہور کو دی گئی تحریری درخواست میں مطالبہ کیا ہے کہ انکوائری آفیسر کی مذکورہ بالاسفارشات کو مد نظر رکھتے ہوئے بو گس بھر تی ہونے والے ملازمین کی تخواہوں کی مد میں کر وڑوں روپے کا نقصان پہنچانے پر محکمہ انٹی کرپشن یا نیب میں مقدمہ درج کر کے پیڈ اایکٹ کے سخت کا روائی عمل میں لائی جائے اور ان غیر قانونی بھر تیوں کو منسوخ کر کے دوبارہ شفا ف تقر ریو ں کے احکامات جاری کے جائیں دوسری طرف عوامی و سماجی حلقوں نے اور سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ کے مذکورہ کر پٹ میڈ یکل سپر ننڈنٹ ڈاکٹر گل حسن کو فوری طور پر اس عہدہ سے بر طرف کر کے ایما ندار اور فر ض شناس ایم ایس تعینات کیا جائے تا کہ لو گو ں کو بر وقت جد ید طبی سہو لیات میسر ہو سکیں۔

محکمہ صحت ڈیرہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...