پاکستان ، تاجکستان میں دو طرفہ تعلقات ، مزید مستحکم ، فروغ تجارت و سرمایہ کاری پر اتفاق

پاکستان ، تاجکستان میں دو طرفہ تعلقات ، مزید مستحکم ، فروغ تجارت و سرمایہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد،دوشنبے (سٹاف رپورٹر ، مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے افغان مسئلے کے حل کیلئے پاکستان امریکی کاوشوں کی حمایت کرتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس کے چیئرمین سے ملاقات کے دوران کیا جبکہ اس موقع پر یو ایس انسٹیٹیوٹ آف پیس کے چیئرمین سٹیفن جے ہڈلے نے کہا افغانستان میں قیام امن کیلئے مشترکہ کوششوں کے خوا ہشمند ہیں۔بعد ازاں تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تاجک وزیراعظم کوہررسول ذادہ سے ملا قا ت کی جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی و بین الاقوامی امور سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دوطرفہ تعلقا ت کو مزید مستحکم باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا جبکہ ملاقات میں کاسا 1000منصوبے پر بھی بات چیت کی گئی۔
پاک تاجک اتفاق

مزید :

صفحہ اول -