ایئروائس مارشل (ر)ملک ارشد اعوان پی آئی اے چیئرمین تعینات
ملتان (نیوز رپورٹر) ایروائس مارشل (ر)ملک ارشد اعوان قومی ائیر لائن ( پی آئی اے) کے نئے چیئرمین تعینات کیے گئے ہیں (بقیہ نمبر33صفحہ7پر )
اورباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔ وہ کل اپنے عہدے کاچارج سنبھال لیں گے پی آئی اے ذرائع کے مطابق قومی ائیر لائن کو روزانہ کی بنیاد پر8کروڑ روپے کے خسارے کاسامنا کرنا پڑ رہاہے جبکہ مجموعی طورپر پی آئی اے کاقرضہہ406ارب روپے کی سطح تک پہنچ چکا ہے توقع کی جارہی ہے کہ نئے تعینات ہونے والے چیئرمین ائیر وائس مارشل (ر)ملک ارشد اعوان قومی ائیر لائن کو خسارہ کم کرنے کیلئے موثر حکمت عملی اختیار کریں گے اور ائیر لائن بارے منفی تاثر کو دورکرنے کیلئے اصلاحات بھی لائیں گے ۔
پی آئی اے