تارکین وطن کو ووٹ کیلئے خفیہ کوڈ کا اجراء

تارکین وطن کو ووٹ کیلئے خفیہ کوڈ کا اجراء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹا رپورٹر)الیکشن کمیشن نے سمندرپار پاکستانیوں کو ضمنی انتخاب میں ووٹ کے استعمال کیلئے خفیہ کوڈ کا اجراء کر دیا ہے اس کی مدد سے یہ ووٹرز 14 اکتوبر کو ہونے والے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 35 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں ای میل کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا گیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن کی طرف سے سمندرپار پاکستانیوں کو بطور ووٹر اندراج کیلئے دی جانے والی مدت کے دوران 7 ہزار سے زائد ووٹروں نے اس نظام کے تحت ووٹ کا حق استعمال کرنے کیلئے اپنا اندراج کرایا۔ سب سے زیادہ ووٹروں نے وزیراعظم عمران خان کے خالی کردہ تین حلقوں میں رجسٹریشن کروائی۔
خفیہ کوڈ

مزید :

صفحہ اول -