جنوبی وزیرستان میں بم دھماکہ،3فوجی جوان شہید

جنوبی وزیرستان میں بم دھماکہ،3فوجی جوان شہید

  



اسلام آباد( مانیٹر نگ ڈیسک)صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے جنوبی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے پاک فوج کے 3 اہلکار شہید اور 5 زخمی ہو گئے۔

نجی چینل ڈان نیوز کے مطابق اہلکار جنوبی وزیرستان کی تحصیل مکین میں روزمرہ کے گشت پر مامور تھے کہ اسی دوران دھماکا ہوا۔واضح رہے کہ ابھی تک کسی نے بھی بم دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی

مزید : صفحہ اول


loading...