پاکستان کواپنی ایکسپورٹ بڑھانا ہو ں گی

پاکستان کواپنی ایکسپورٹ بڑھانا ہو ں گی

  



سابق مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان معاشی طور پر دو سال تک کمزور رہے گا اس میں کسی حد تک صداقت نظر آتی ہے کیونکہ پاکستان نے امپورٹ میں خوفناک حد تک اضافہ کر لیا ہے جو ڈالر کی قیمت اور قرضوں میں اضافے کا باعث بن رہی ہے ۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے حکومت اگر واقعی زر مبادلہ کے ذخائر کا اضافہ چاہتی ہے تو اس کے لئے اپنی ایکسپورٹ کو بڑھانا ہو گا اور امپورٹ کو بڑی حد تک کم کرنا ہو گا اور اپنی انڈسٹری کو مراعات دینا ہو گی سرمایہ کاری لانا ہو گی اور انہیں ساز گار ماحول بھی فراہم کرنا ہو گا اپنی ہر شعبہ کی انڈسٹری کو پروان چڑھانا ہو گا اور لوگوں کو میڈ ان پاکستان کی عادت ڈالنا ہو گی اور غیر ملکی برانڈ کی حوصلہ شکنی کرنی ہو گی ۔

ڈاکٹر حفیظ پاشا

مزید : صفحہ اول


loading...