عمران خان جلد ملکی معیشت درست کردیں گے

عمران خان جلد ملکی معیشت درست کردیں گے

  



تحریک انصاف کے مرکزی رہنماشبلی فرازنے کہا ہے کہ عوام کے ٹھکرائے ہوئے اور چور ڈاکو ڈالر کو ایشو بنا کر حکومت کے خلاف سازشیں کررہے ہیں عوام گھبرائے نہیں وزیراعظم عمران خان بہت جلد ملکی معشیت اور ملکی انڈسٹری کو اپنے پااؤں پر کھڑا کردیں گے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے انوہں نے کہا کہورلڈ بینک کی رپورٹ کوئی ایسی بات نہیں اس کو ہم جھوٹ کرکے دکھائیں گے حکومت نے مجبوری کے عالم میں آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ کیا ہے ورثے میں ملنے والے خالی خزانے کے باعث اس کے علاوہ حکومت کے پاس کوئی چارہ ہی نہیں تھا آج جو لوگ حکومت کو آئی ایم ایف کے پاس جانے کے بڑے بڑے طعنے دے رہے ہیں وہ بتائیں کہ انہوں نے ہر قومی ادارے کی تباہی اور بربادی کیوں کی ہے طعنے دینے والے اپنی ناکامیوں کااعتراف کریں ۔

مزید : صفحہ اول


loading...