حکومت ز بانی جمع خرچ سے کام چلا رہی ہے

حکومت ز بانی جمع خرچ سے کام چلا رہی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ حکومت تاحال زبانی جمع خرچ سے ہی کام چلا رہی ہے ورلڈ بینک کی پاکستانی معشیت کے حوالے سے رپورٹ سے عمران خان اور ان کی ٹیم کی آنکھیں کھل جانی چاہئے یہ رپورٹ حقیقیت میں حکومت پر ایک عدم اعتماد ہے ۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ملکی ایکسپورٹ مضبوط کرنے کے لئے ابھی تک بھی کچھ نہیں کیا لیکن آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لئے ڈالر کو تو پر لگا دئیے گئے لیکن روپے کو زلیل کردیا گیا اس کا حساب عمران خان کو دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ابھی تک کوئی معاشی پالیسی نہیں دے سکے پچاس دنوں میں جو بندہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے ایک پیسے کا کام بھی نہیں کر سکا اس سے آئندہ بھلے کی کیا توجہ کی جاسکتی ہے لگ یہ رہا ہے کہ عمران خان اور ان کی نااہل ٹیم سے عوام کی جلد جان چھوٹ جائے گی لیکن یوں لگتا ہے کہ جانے سے پہلے ملک کو پچاس سال پیچھے چھوڑ جائیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -