قرضوں میں جکڑنے کی ذمہ دار(ن )لیگ ہے

قرضوں میں جکڑنے کی ذمہ دار(ن )لیگ ہے

  



مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کامل علی آغا نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک کی رپورٹ حقیقی ہے یا بوگس اس کا کیا ثبوت ہے چور ثابت ہونے والے عمران کو گمراہ نہ کریں عوام حکومت کے ساتھ ہیں ۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو سو دنوں کا ٹائم ملنا چاہئے سیاسی مخالفین عوام کو گمراہ کررہے ہیں آئی ایم ایف کے پاس جانے کا رونا رونے والے بتائیں کہ انہوں نے تو کوئی ایسا ملک نہیں چھوڑا جہاں سے قرضے نہ لئے ہوں اورحقیقت یہ ہے کہ ملک کو قرضوں میں جکڑنے کی ذمے دار (ن) لیگ ہے جنہوں نے کھانے پینے کے لئے ترکی چائنہ ورلڈ بینک سمیت ہر جگہ سے قرضے لئے مسلم لیگ (ق) حکومت کے پاس کھڑی ہے اور حکومت سے ملکر ملک کو قرجوں سے نجات دلانے کے لئے کردار ادا کریں گے ۔

کامل علی آغا

مزید : صفحہ اول


loading...