ڈنگ ٹپاؤ پالیساں معیشت کو لے ڈوبیں

ڈنگ ٹپاؤ پالیساں معیشت کو لے ڈوبیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


معروف بزنس مین اور ماہر معاشیت عقیل کریم ڈھڈی نے کہا ہے کہ معیشت کی تباہی ایک دن میں نہیں ہوئی یہ قصہ بہت پرانا ہے جس کی بنیادی وجہ مستقل اور قومی معاشی پالیسی کا فقدان ہے ڈھنگ ٹپاؤ پالیساں معیشیت کو لے بیٹھی ہیں درآمدات کے شوق نے سب کچھ تباہ کردیا ملکی انڈسٹری کا خانہ خراب کردیا گیا جس کی وجہ سے آج ڈالر آگے تو ہم اس کے پیچھے پیچھے ہیں۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک کی پاکستان کے حوالے سے رپورٹ کے پاکستان آئندہ کچھ عرصے تک معاشی ترقی کے بحرانوں میں گرا رہے گا اس کو جھٹلایا نہیں جا سکتا کیونکہ ہماری اس وقت جو معاشی حالت ہے وہ نا گفتہ بہ ہے اگر اس رپورٹ کو جھٹلانا ہے اور ملک سے معاشی بد حالی کے اندھیرے ختم کرنے ہیں تواس کے لئے ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑے کرنا ہو گا جس کے لئے درآمدات کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی اور ملکی انڈسٹری کو سپورٹ کرنا ہو گا ۔
عقیل کریم ڈھڈی

مزید :

صفحہ اول -