وزیراعظم سے جاپانی وفدکی ملاقات،پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان سے جاپان کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن نے گزشتہ روز ملاقات کی جس میں جا پانی وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا،میڈ یا رپورٹس کے مطابق اس موقع پر جاپان کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کی قیاد ت میں وفد نے کہا جاپان پاکستان کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری بڑھانا چاہتا ہے،جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں، پاکستان جاپان کیساتھ بڑی سرمایہ کاری کیلئے تیار ہوگا،رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کیساتھ جاپانی وفد کی ملاقات کے بعد دونوں ممالک میں جلد اہم معاہدوں کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔دریں اثناء وزیر اعظم عمران خان سے وزیر پٹرو لیم غلام سرور نے گزشتہ روز ملاقات کی جس میں وزارت پٹرولیم ڈویژن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیاجبکہ وزیر اعظم عمران خان نے وز ا ر ت پٹرولیم ڈویژن سے متعلق امور میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سا ئٹ پراپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے عظیم منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔ پسماندہ طبقے کو استطاعت کے مطابق مکانات فراہم کئے جائیں گے۔ منصوبے سے منسلک چالیس صنعتوں میں روزگار کیساٹھ لاکھ مواقع پیدا ہوں گے ۔
ملاقات