ضمنی انتخابات ،35حلقوں کیلئے 27 مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کی مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں، 14اکتوبر کو ہونے والے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے35حلقوں کے ضمنی انتخابات کی مانیٹرنگ کے لیے 27 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو 12 اکتوبر سے تمام حلقوں میں جائیں گی۔ذرائع کے مطابق مانیٹرنگ ٹیمیں پولنگ سامان کی ترسیل، عملے کی تربیت اور پولنگ والے دن سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیں گی۔جبکہ مانیٹرنگ ٹیمیں رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا جائزہ بھی لیں گی۔مانیٹرنگ ٹیمیں انتخابی نتائج مرتب کرنے اور گنتی کے عمل کا جائزہ لیں گی اور نتائج مکمل ہونے تک وہاں موجود رہیں گی۔
ضمنی الیکشن