محکمہ ایکسائز نے شہباز شریف کے نام پررجسٹرڈ گاڑیوں کا ریکارڈ نیب کے حوالے کر دیا

محکمہ ایکسائز نے شہباز شریف کے نام پررجسٹرڈ گاڑیوں کا ریکارڈ نیب کے حوالے کر ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں گرفتارسابق وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کے نام پررجسٹرڈ گاڑیوں کا مکمل ریکارڈ نیب کے حوالے کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے شہباز شریف کے نام پر رجسٹرڈ گاڑیوں کی تفصیلات مانگی تھیں ۔ صوبائی محکمے کی جانب سے شہباز شریف کے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ تین گاڑیوں کا مکمل ریکارڈ نیب کے حوالے کردیا ہے جس میں دو لینڈ کروزرز اور ایک کرولا گاڑی ایل ای بی دس 1957،ایل ای ای اٹھارہ 3761ااوریل ایف آٹھ 5100شامل ہیں ہیں۔

مزید : صفحہ اول


loading...