پاکستان واحد ملک جس کے کرپشن انڈیکس میں کمی آئی ، جسٹس (ر) جاوید اقبال

پاکستان واحد ملک جس کے کرپشن انڈیکس میں کمی آئی ، جسٹس (ر) جاوید اقبال

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) چیئرمین قومی احتساب بیورو جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے پاکستان واحد ملک ہے جس کے کرپشن انڈیکس میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔نیب ہیڈ کواٹرز میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ سارک ممالک کرپشن کیخلاف نیب کی کارکردگی کے معترف ہیں۔ نیب کی بہترین کارکردگی کی بدولت پاکستان کو سارک اینٹی کرپشن فورم کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے، آج کر پشن انڈیکس میں پاکستان کا نمبر 175سے کم ہو کر 116پرآ گیا ہے جس میں نیب کا اہم کردار ہے۔چیئرمین نے کہا نیب کی کارکردگی سب کے سامنے ہے ۔ہمارا کام اورمقصد کرپشن کیخلاف جنگ ہے اور اس کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے۔ پاکستان اورچین نے کرپشن کے خاتمے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں اور اب مشترکہ طور پر اس پر کام بھی کریں گے۔

مزید : صفحہ اول


loading...