سیالکوٹ، بجوات سیکٹرمیں بھارتی فورسز کی فائرنگ ، پاکستانی شہری شدید زخمی

سیالکوٹ، بجوات سیکٹرمیں بھارتی فورسز کی فائرنگ ، پاکستانی شہری شدید زخمی

  



سیالکوٹ (این این آئی) بجوات سیکٹر میں بھارتی فورسز نے ایک بار پھر سرحدی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری شدید زخمی ہو گیا ٗ پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی پر بھارتی فوج کی توپیں خاموش ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز کی فائرنگ سے کھیتوں میں کام کرتا شہری حنیف زخمی ہوگیا جسے علاج معالجہ کیلئے فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔45 سالہ حنیف علاقہ بجوات کے گاؤں سکھیال کا رہائشی ہے۔ زخمی شہری کا بھتیجا بھی گزشتہ سال بھارتی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا دوسری جانب پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا جس کے نتیجے میں میں بھارتی فوج کی توپیں خاموش ہوگئیں ۔

بجوات سیکٹر

مزید : صفحہ اول


loading...