حکومت کیلئے نئی مشکل ، ملک بھر میں پاسپورٹ کے اجراء کا بحران ، شہری پریشان

حکومت کیلئے نئی مشکل ، ملک بھر میں پاسپورٹ کے اجراء کا بحران ، شہری پریشان

  



اسلام آباد(آ ئی این پی)نئی حکومت کیلئے ایک مز ید نئی مشکل سا منے آ گئی، ملک بھر میں پاسپورٹ کے اجرا ء کا بحران پیدا ہوگیا، (بقیہ نمبر34صفحہ7پر )

2لاکھ پا سپو ر ٹ اب تک تیار نہ ہوسکے، پرنٹنگ کی 4مشینوں نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ شہری پاسپورٹ کے حصول کیلئے خوار ہونے لگے، ذرائع کے مطابق ایک کے بعد ایک مشین خراب ہوتی رہی لیکن پاسپورٹ حکام سوتے رہے، آنکھ تب کھلی جب پاسپورٹ کا بیک لاگ دو لاکھ تک پہنچ گیا ۔ ارجنٹ فیس جمع کرانیوالوں کو عام طور پر 4دن میں پاسپورٹ ملتا تھا لیکن اب 2سے 3ہفتے بعد پاسپورٹ دیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب نا ر مل فیس کیساتھ 14دونوں میں ملنے والے پاسپورٹ اب کئی ہفتوں میں بھی تیار نہ ہو سکے،اس حوالے سے پاسپورٹ حکام سے بار ہا رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے موقف دینے سے انکار کر دیا۔ واضح رہے عمرہ سیزن شروع ہوتے ہی پاسپورٹ آفس کو ملک بھر میں روزانہ 20 ہز ا ر درخواستیں موصول ہورہی ہیں۔

پاسپورٹ بحران

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...