منرل واٹر کمپنیوں اور پرائیویٹ سکیموں کے ٹیوب ویلوں کیلئے ایک لاکھ روپے فی کیوسک یٹرف مقرر

منرل واٹر کمپنیوں اور پرائیویٹ سکیموں کے ٹیوب ویلوں کیلئے ایک لاکھ روپے فی ...

  



لاہور( جاوید اقبال)واسا نے زمین سے پانی نکال کر فروخت کرنے والی کمپنیوں اور پرائیوٹ ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں لگائے گئے ٹیوب ویلوں کیلئے بھی پانی کا ٹیرف مقرر کردیا ،واسا کے فیصلے کے مطابق فی کس ٹیوب ویل پانی کی قیمت ایک لاکھ روپے فی کیوسک مقرر کی گئی۔بتایا گیا ہے کہ ایم ڈی واسازاہد عزیز نے منرل واٹر کمپنیوں اور پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کیلئے ٹیرف تیار کر لیا ہے اورفیصلے کا اطلاق میٹرو پولیٹن کارپوریشن، ایل ڈی اے، کنٹونمنٹ بورڈ اور ڈی ایچ اے کی حدود میں لاگو ہو گا ۔اس حوالے سے ایم ڈی واسا زاہد عزیز نے کہا کہ فیصلے کااطلاق فوری ہو گا اور بلا امتیاز اس پر عمل درآمد کروائیں گے اور بعدازاں ٹیرف میں اضافہ بھی کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر ریونیو میاں منیر کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ نئے ٹیرف کے مطابق وصولی کریں جبکہ ادائیگیاں نہ کرنے والوں کے ٹیوب ویل اور کمپنیوں کے پلانٹ بند کردیں ۔

نیا ٹیرف

مزید : صفحہ اول