بد اخلاقی کے ملزموں کے کریکٹر سرٹیفکیٹ میں جرم کا اندراج ہوگا

بد اخلاقی کے ملزموں کے کریکٹر سرٹیفکیٹ میں جرم کا اندراج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپیشل رپورٹر) آئی جی پنجاب پولیس نے خطر ناک حد تک بداخلاقی کے واقعات بڑھنے کے بعدبد اخلاقی کرنے والے ملزموں کے کریکٹرسرٹیفکیٹ میں جرم کے اندراج کاحکم دے دیا۔یادر رہے کہ سات ماہ کے دوران پنجاب بھرمیں 10سال سے کم عمر کے بچوں کے ساتھ جنسی بداخلاقی کے 844 مقدمات درج ہوئے،10سال سے کم عمربچوں کے ساتھ بداخلاقی کے واقعات میں خطرناک حدتک اضافے نے پولیس کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ جنسی بداخلاقی کے سزا یافتہ مجرمان کے کریکٹر سرٹیفکیٹ میں ان کے جرم کا تذکرہ شامل کیا جائے تاکہ یہ جہاں بھی جائے تواس کونفرت کی نظرسے دیکھاجائے۔جنسی بداخلاقی کے مقدمات درج کرانے کے حوالے سے مزدور بچوں اور طلبا میں آگاہی مہم چلائی جانی چاہیے ۔
بد اخلاقی

مزید :

صفحہ اول -