پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ناقص مٹھائی فروش سے ڈیل کاغذی کارروائی کیلئے صرف کارخانہ سیل

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ناقص مٹھائی فروش سے ڈیل کاغذی کارروائی کیلئے صرف ...

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کاناقص مٹھائی فروش سے مک مکا میڈیاکی مداخلت پرزہریلی بدبودار مٹھائی، ناقص کھلاگھی اور دیگر اشیا کوتلف کرنے کیلئے مٹھائی بنانے والاکارخانہ سیل کر دیاپنجا ب فوڈ اتھارٹی ملاوٹ مافیا اورناقص اشیا تیار کرنیوالوں کیساتھ مل کرانسانوں کی صحت سے کھیل رہی ہے اہل علاقہ کااحتجاج دکھاوے کی کاروائی مسترد کرتے ہیں اعلی حکام نوٹس لیں تفصیل کے مطابق ڈیرہ بکھامیں داتاشیریں سے(بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

مٹھائی خریدی گئی جس سے کیڑے برآمد ہوئے مٹھائی خریدنے والے حافظ ایوب عالم نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کوکاروائی کیلئے درخواست دی کئی روز گزرنے کے بعدگزشتہ روز پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اسسٹنٹ احمد اپنی زیرتربیت ساتھی ثنا کے ہمراہ ڈیرہ بکھا آئے انہوں نے مبینہ طورپر داتاشیریں کے مالک سے سے مک مکا کرلیااورمٹھائی بنانے والے کارخانہ کوفوری طورپر صاف کراناشروع کردیا اسی اثنامیں میڈیاکوخبرہوگئی میڈیاکے لوگ موقع پرپہنچے اورانہوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ارکان کی کارخانہ میں گندگی اورزہریلی مٹھائی کے سٹاک کی طرف نشاندہی کی تواحمداورثنانے کارخارنہ کی تمام اشیا کواکٹھاکراناشروع کیا کارخانے سے پہلے سے تیارشدہ منوں کی تعداد میں بالوشاہی ناقص کھلے گھی کے ڈرم جن میں سینکڑوں لیٹرناقص گھی تھامٹھایوں میں ڈالنے کیلئے سکرین اوردیگرناقص اورزہریلی اشیا ملیں جنہیں اکٹھاکرکے کارخانہ کوسیل کردیاگیالیکن مٹھائی کی دکان کوچھوڑ دیاگیااسی طرح داتاشیریں کے ایک اورسٹور سے بھی ناقص اشیا اٹھوکرکارخانہ میں رکھ دی گئیں اس موقع پرپتہ چلنے پردرخواست گزار حافظ ایوب عالم بھی موقع پرپہنچ گیااوراہل علاقہ بھی جمع ہوگئے جنہوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مالک داتاشیریں سے مک مکاکیخلاف احتجاج کیااور کہاکہ دکان سیل نہ کرکے محض خانہ پری کی گئی ہے اس موقع پرداتاشیریں کامالک ممتاز بھی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اراکین کیلئے مٹھائی لے کر وہاں آگیا اہل علاقہ نے میڈیانمائندگان کوبتایاکہ ڈیرہ بکھامیں ناقص مٹھائیاں اوربیکری اشیا کی دھڑلے سے فروخت جاری ہے کئی بارپنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اعجاز انور کوموبائل نمبر0345.0222363 اوران کے دفتر کے نمبر پراطلاع دینے کی کوشش کی گئی لیکن وہ فون ہی نہیں سنتے اوراب بھی انہوں نے مک مکاکرنے کیلئے اپنے کارندے بھیج دیئے ہیں انہوں نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر اوردیگرحکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

ڈیل

Back to Conversion Tool

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...