ٹیکس گزاروں کی سہولت کیلئے سنگل پیج انکم ٹیکس ر یٹرن فارم متعارف

ٹیکس گزاروں کی سہولت کیلئے سنگل پیج انکم ٹیکس ر یٹرن فارم متعارف

  



ملتان(نیوز رپورٹر ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایف بی آر ن ٹیکس گزاروں کی سہولت کیلئے سنگل پیج پر مبنی انکم ٹیکس ریٹرن فارم(بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اجراء آئندہ دو ہفتوں تک کیا جارہا ہے ‘ ایف بی آر ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرن فارم پیچیدہ ہونے کے باعث ٹیکس گزار گوشوارے جمع کروانے سے کتراتے ہیں ‘ تاہم موجودہ حکومت کی ہدایت پر ایف بی آر نے آسان اور ایک صفحہ پر مبنی انکم ٹیکس ریٹرن فارم کو متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے ٹیکس نیٹ میں اضافہ متوقع ہے اور ملک بھر کے چھوٹے تاجر بزنس کمیونٹی اس نئے ٹیکس ریٹرن فارم سے بھرپور استفادہ کریگی ۔

سنگل پیج

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...