سمگلڈ موبائل فونز کی روک تھام کیلئے حکمت عملی تیار

سمگلڈ موبائل فونز کی روک تھام کیلئے حکمت عملی تیار

  



ملتان( نیوز رپورٹر ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایف بی آر کی جانب سے بارڈر پار سے کروڑوں روپے مالیت کے سمگلڈ موبائل فونز کی(بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

ٹریفکنگ کے خلاف موثر اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیاگیا ہے اور ایسی حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے جس کے باعث بارڈر پار اور دیگر ذرائع سے پاکستان لائے جانیوالے غیر قانونی موبائل فونز استعمال نہیں کیے جا سکیں گے جب تک ان کی رجسٹریشن نہیں کی جائیگی ۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق بارڈر پار اور مختلف ممالک سے آنیوالے سمگلڈ موبائل کی بھاری کھیپوں کی آمد سے ایف بی آر کو سالانہ اربوں روپے کی ٹیکس ڈیوٹی سے محروم ہونا پڑ رہا ہے ۔ ایف بی آر نے موبائل فونز سمگلنگ کی روک تھام کیلئے موثر حکمت عملی تیار کر لی ہے جس کے باعث سمگلنگ کے ذریعے لائے جانیوالے موبائل فونز ورک نہیں کرینگے ۔

سمگلڈ موبائل فونز

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...