علی جہانگیر صدیقی کی امریکہ میں بطور سفیر تقرری کیخلاف دائر درخواست مسترد

علی جہانگیر صدیقی کی امریکہ میں بطور سفیر تقرری کیخلاف دائر درخواست مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی جہانگیر صدیقی کی امریکہ میں بطور سفیر تقرری کیخلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے نئی حکومت آئی ہے وہ معاملے کو دیکھے گی،سیاسی تعیناتیاں ہیں وزیراعظم کسی کو بھی تعینات کر سکتا ہے، اس وقت کے ملک کے چیف ایگزیکٹو نے کچھ سوچ سمجھ کر ہی علی جہانگیر کو لگایا ہوگا، عدالت پارلیمنٹ کو کوئی ہدایت نہیں دے سکتی۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اﷲ نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے علی جہانگیر صدیقی کی امریکہ میں بطور سفیر تقرری کیخلاف درخواست مسترد کر دی۔

مزید :

صفحہ اول -