اینٹی کرپشن کی انتقامی کارروائی ‘اشتہاری ملزمان کی نشاندہی کرنیوالے صحافی کیخلاف مقدمہ درج

اینٹی کرپشن کی انتقامی کارروائی ‘اشتہاری ملزمان کی نشاندہی کرنیوالے صحافی ...

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اینٹی کرپشن کی انتقامی کاروائی، کرپشن کی پردہ پوشی کرنے مک مکا کرکے میگاکرپشن سیکنڈلز کے(بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

ملزموں کو بے گناہ کرنے اوراشتہاری ملزمان کی عدم گرفتاری کی نشاندہی کرنیوالے صحافی کیخلاف جھوٹامقدمہ درج کراکے اسے گرفتار کرادیاصحافیوں کاشدیداحتجاج اوراینٹی کرپشن کے اقدام کی مذمت تفصیل کے مطابق بہاولپورکے محکمہ اینٹی کرپشن نے کرپشن کے خاتمہ کی بجائے اسے تحفظ دینے کاسلسلہ جاری رکھاہواہے کئی میگاسیکنڈلز کے ملزموں سے بھاری رقوم لے کرمک مکاکرنے اورمن پسندافراد کومقدمات سے نکالنے کے علاوہ بلاجواز انکوائریاں ٹھپ کردینے، ملوث ملزمان کواشتہاری قراردے کران کی فائلیں بندکرنے کے بارے میں اخبارات میں متواتر نشاندہی کی جارہی تھی جس کااینٹی کرپشن حکام کورنج تھامیڈیامیں اینٹی کرپشن حکام کی کرپشن کے ذریعے بنائی جانیوالی بڑی بڑی جائیدادوں کی بھی نشاندہی ہورہی تھی اینٹی کرپشن حکام کی طرف سے میڈیاارکان کوترغیبات اوردھمکیوں کاسلسلہ جاری تھاسرکل آفیسر اینٹی کرپشن راناکلیم کے ناجائز طورپربنائے گئے اثاثوں کی تفصیلات بھی منظرعام پرلائی گئیں سرکل آفیسر راناکلیم نے صحافی کیخلاف انتقامی کاروائی کرتے ہوئے تھانہ کینٹ میں جھوٹامقدمہ درج کرایا جس میں کہاگیاکہ صحافی رانامقصود نے انہیں دھمکی دی کہ مقدمات میں ملوث افراد کوبے گناہ کیوں کررہے ہو ایساکرنابندکروورنہ تمہیں جان سے ماردوں گا پولیس کینٹ میں یہ مقدمہ درج کراکے صحافی رانامقصود کوگرفتار کرادیاگیا صحافتی تنظیموں اورصحافیوں نے اس پرشدید احتجاج کیاہے صحافیوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے بھی ملاقات کی اورانہیں حالات سے آگاہ کیا صحافیوں نے کہاکہ اینٹی کرپشن کوکرپٹ عناصرکی لونڈی بنانیوالے حکام کیخلاف بھی کاروائی کی جائے اوران کیخلاف بھی مقدمات درج کرکے انہیں گرفتار کیاجائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...