بلدیہ جہانیاں میں مالی بے ضابطگیو کیخلاف انٹی کرپشن کو درخواست

بلدیہ جہانیاں میں مالی بے ضابطگیو کیخلاف انٹی کرپشن کو درخواست

  



جہانیاں )نمائندہ پا کستان( جہانیاں میں حاجی قطب الدین کونسلر نے بلدیہ جہانیاں کے اہلکاروں کی کرپشن اور کڑوڑوں روپوں خورد برد کرنے کے خلاف انٹی کرپشن ملتان میں درخواست گزار کی انٹی کرپشن نے فریقین کو طلب کر لیا ہے تفصیل کے مطابق جہانیاں کے کونسلر حاجی قطب الدین (بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

نے انٹی کرپشن میں درخواست گزار کرنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کہا کہ چیف آفیسر حامد علی قریشی نے 50لاکھ سکیمیں جاری کرتے ہو ئے خود ساختہ کوٹیشن بنا کر میونسپل کمیٹی کو 14لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا ہے اس کے علاوہ چیف آفیسر حامد علی قریشی ،ایم او آر محمد عبد اللہ بھٹی ،غلام مصطفی ٹیکس انسپکٹر نے ملی بھگت سے 50ہزار روپے سے ایک لاکھ تک فی دوکان لیکر 9 عدد دکانات اللہ داد بازار ،ریلوے روڈ پر قبضے کروائے جس سے بلدیہ کو 1لاکھ 60ہزار روپے کا نقصان ہوا اس کے علاوہ پرائیویٹ کالونیوں کو سرکاری رقبہ استعمال کرنے کی اجازت دی گئی اس کے علاوہ ہاؤسنگ سکیم کو بغیر نقشہ اور منظوری کے بغیر بھاری رشوت لیکر ان کو فروخت کی اجازت دی گئی فنانس برانچ میں دکانوں کے کرایہ جات میں کڑوروں روپے کی کرپشن اور بلدیہ کے استعمال میں مشینری کے ڈیزل اور پٹرول کے فرضی بل بنا کر لاکھوں روپے کی کرپشن کر کے محکمہ کو نقصان پہنچایا گیا ہے ان کی تحقیقات کے لئے انٹی کرپشن سمیت بہت سے متعلقہ اداروں کو درخواستیں بھی ارسال کی گئی ں ہیں انٹی کرپشن نے فریقین کو طلب کر لیا ہے کونسلر حاجی قطب الدین نے میڈیا کو بتایا کہ میں نے جن کرپشن کاانکشاف کیا ہے میں حلفیہ بیان کر رہا ہوں کہ یہ سب درست ہے ۔اس موقع پر کونسلر ڈاکٹر منظور احمد ،افتخار بٹر ،قاسم علی ،امجد حسین بٹر ،عمیر علوی ،الیاس سندھو ،ریاست علی ،عبد المجید رحمانی ،علی قصائی ،آصف جاوید ،خالد محمود بھٹی ،پیر ببی شاہ ،خالد محمود گجر ،اسلم کمبوہ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔دوسری طرف بلدیہ جہانیاں کے اہلکاروں نے کونسلر قطب الدین رحمانی کے مختلف اداروں کودرخواستیں دینے پر ہڑتال جس پر چیئر مین بلدیہ حاجی سلیم طارق نے دونوں طرف سے مزاکرات کئے مگر حاجی قطب الدین اپنے موقف پر قائم رہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...