سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سابق وزیر اعظم پاکستان شوکت عزیز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے،وارنٹ گرفتاری احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے جاری کئے۔اختیارات سے تجاوز کرنے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا ریفرنس دائر تھا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد ارشد نے جمعرات کے روز سابق وزیراعظم پاکستان شوکت عزیز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔شوکت عزیز پر اختیارات سے تجاوز اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا ریفرنس تھا۔ریفرنس میں نامزد لیاقت جتوئی اور دیگر ملزمان کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی،عدالت کا دیگر ملزمان کی غیر حاضری پر اظہار برہمی۔مسلسل عدم حاضری پر ملزم عارف الدین کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے اور کیس کی سماعت یکم نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

شوکت عزیز وارنٹ

مزید : صفحہ اول


loading...