اسلام آباد ہائیکورٹ، سعد رفیق کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ، سعد رفیق کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے سعد رفیق کی درخواست پر سماعت کی۔خواجہ سعد رفیق کے وکیل کامران مرتضیٰ نے اپنے دلائل میں کہا کہ نیب کی طرف سے کال اپ نوٹس جاری کیے گئے ہیں، ہم نے 15 دن کی حفاظتی ضمانت کیلئے استدعا کی ہے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ یہاں سے 45 منٹ کی دوری پر ہے، حفاظتی ضمانت کے لیے وہاں سے رجوع کیوں نہیں کیا؟اس پر سعد رفیق کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ بڑی مشکل سے یہاں تک پہنچے ہیں، وہاں گئے تو گرفتار کرلیں گے۔جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ بدھ کو لاہور میں پریس کانفرنس کرکے یہ یہاں پہنچ گئے، آپ کو سائیکل پر جانا ہے جو اتنے دن مانگ رہے ہیں۔سعد رفیق کے وکیل نے کہا کہ بدھ کو لاہور سے اسلام آباد پہنچنے پر کال اپ نوٹس جاری ہونے کا معلوم ہوا۔عدالت نے سعد رفیق کی درخواست مسترد کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا ۔

مزید : صفحہ اول


loading...