تبدیلی کے دعویداروں نے عوام کی چیخیں نکلوادیں : نتاشہ دولتانہ

تبدیلی کے دعویداروں نے عوام کی چیخیں نکلوادیں : نتاشہ دولتانہ

  



کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کی جنرل سیکرٹری نتاشہ دولتانہ ، ڈی جی خان ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام یاسین خان گوگانی ، ، نائب صد میرآصف خان دستی نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کی طرف سے بجلی، گیس ، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

ٹیکسوں کی بھرمار سے عوام کے لئے زندگی گزارنا مشکل ہوگیاہے ۔ حکومت آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل پیرا ہوکر عوام کی زندگی میں مزید مشکلات پیداکررہی ہے ۔ تبدیلی کے دعویداروں نے غریب عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں ۔ نااہل اور دھاندلی کی پیداوار حکمرانوں کی احمقانہ ، ناقص اور عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے روپے کی قیمت میں مسلسل کمی اور ڈالرکی قدر میں اضافہ ہوگیاہے ۔ نااہل حکمرانوں نے چند دنوں میں عوام کی زندگی اجیرن بناکررکھ دی ہے ۔ دوسروں کو طعنہ دینے والوں نے کشکول اٹھا کر دنیا میں چکر لگانا شروع کردئیے ہیں ۔ عمران خان نے حکومت کی بنیادوں کو چند دنوں میں کھوکھلا کرکے رکھ دیاہے ۔ کنٹینر کی سیاست کرنے والوں کو اقتدار راس نہیں آرہا۔ اشیائے ضروریات مہنگی ہوگئی ہیں جبکہ حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ پچھلی حکومتوں کو لعن طعن کرنے سے معیشت نہیں سنبھلے گی ۔ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے تبدیلی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں اور حکومت اپنی ناکامیوں پرپردہ ڈالنے کے لئے سیاسی رہنماؤں کے خلاف انتقامی کارروائیاں کررہی ہے ۔ انہوں نے مہراقبال اور سعید قریشی کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار رکرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے۔

نتاشہ دولتانہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...