تجاوزات آپریشن کی آڑ میں غیربوں کے بے روزگار کیا جا رہا ہے : عبد العلیم شاہ

تجاوزات آپریشن کی آڑ میں غیربوں کے بے روزگار کیا جا رہا ہے : عبد العلیم شاہ

  



ڈیرہ غازیخان( بیورورپورٹ)مہنگائی کا طوفان کپتان عمران عوا م کی چیخیں نکلوا کر اپنا انتخابی وعدہ پورا کررہے ہیں ۔آئی ایم ایف کڑی شرائط پر قرضہ دے گا۔خودکشی حرام ہے ۔عمران خان نے کہا تھا خودکشی کرلوں گا آئی ایم ایف کے پاس قرضہ لینے نہیں جاؤنگا ۔عوام ریلیکس رہے عمران خان(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

نے بے گھروں کیلئے پچا س لاکھ گھر بنانے کا خوشنما آغا ز کردیا۔سیانے کہتے ہیں کہ’’پلے نہیں دھیلا کردی میلہ میلہ‘‘ سابق وزیراعلی میاں محمد شہباز شریف کی نیب کے ذریعے گرفتاری ضمنی الیکشن میں مطلوبہ نتیجے کیلئے کی گئی ۔گرفتاری پر پارٹی قیادت کی کال پر احتجاج کرینگے ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ نے پارٹی کارکنوں اور یوسی چیئرمینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔سید عبدالعلیم شاہ نے کہا کہ تجاوزات آپریشن کی آڑ میں شہروں کو کھنڈ ر اور غریبوں کو بے روزگار کیاجارہاہے ۔مہنگائی کا بڑا طوفان آنے والا ہے ۔کیونکہ آئی ایم ایف کڑی شرائط پر ہمیں قرضہ دے گا۔ انہو ں نے کہا کہ چوٹی نشست کے ضمنی الیکشن میں پارٹی اُمیدوار سردار اویس احمد خان لغاری کی کامیابی کیلئے پارٹی کارکن عہدیدار اپوزیشن جماعتوں سے ملکر بھرپور انتخابی مہم چلائیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...