عوام کو ریلیف فراہم کیے بغیر محکمے پروان نہیں چڑھ سکتے

عوام کو ریلیف فراہم کیے بغیر محکمے پروان نہیں چڑھ سکتے

  



رحیم یارخان(بیورونیوز)ممبرقومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ محکموں میں محنت ولگن سے فرائض انجام دینے والے افسران واہلکاران سرمایہ ہوتے ہیں‘ اداروں کی (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

کارکردگی بہتربنانے کے لیے حکومتی پالیسیوں پرعمل پیراہوناچاہئے‘ عوام کوریلیف فراہم کیے بغیرمحکمے پروان نہیں چڑ ھ سکتے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجید‘ چوہدری محمدشفیق ‘ پرنسپل شیخ زیدہسپتال پروفیسر ڈاکٹرعبدالرحمن ودیگرکے ہمراہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرجام جمیل اخترکی ریٹائرمنٹ کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت شعبہ صحت میں جدت لانے کے لیے عملی طور پرکوشاں ہے ‘ شیخ زیدہسپتال میں انتظامیہ وڈاکٹرزبھی عوام کوبہترعلاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں تاکہ مدت ملازمت پوری ہونے پرعوام اپنے مسیحاکویادرکھیں ‘ قبل ازیں ریٹائرہونے والے ڈاکٹرجام جمیل اخترنے مہمانوں کاشکریہ اداکیااورڈاکٹرزسے تحائف وصول کیے ‘ اس موقع پرڈاکٹرزوسٹاف کی کثیرتعدادموجودتھی۔

جاوید اقبال

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...