پاکستان پرمشکل وقت آیا تو فوج کیساتھ کھڑے ہونگے ، فضل الرحمن

پاکستان پرمشکل وقت آیا تو فوج کیساتھ کھڑے ہونگے ، فضل الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنوں (آ ئی این پی )جمعیت علماء اسلام (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بنوں اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ پیغام جمعیت کانفرنس کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

ہے کہ پچیس جولائی کے انتخابات میں عوام سے چوری ہوئی ہے جس کا چور بھی معلوم ہے، اب موقع ملا ہے کہ اپنے ووٹ کے ذریعے بدلہ لیں، عمران خان کا کام بیت الخلا ء کی صفائی ہے، عوام ویسے ان پر خطا ہو گئے ہیں جس کا میں نے 15 سال پہلے کہا تھا یہ حکومت چلانے والے نہیں پیٹرول مہنگا کرکے بیت الخلاء صاف کررہے ہیں اُنہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ یہ بات کہی ہے کہ پاکستان پر برا وقت آنے پر فوج کیساتھ جمعیت کے کارکن کھڑے ہوں گے لیکن جس کوحکمران بنایا گیا ہے یہ دشمن کے سامنے سر جھکانے والے ہیں اور ہوا بھی ایسا، ریاست مدینہ کی بات کرنے والے یہ بتائیں کہ ریاست مدینہ کی بنیاد سود، ناچ گانے، بے حیائی پر قائم تھی؟ حکومتوں کی مشکلات اور غلط فیصلوں کے نتیجے میں دو سو فیصد مہنگائی آئی، خارجہ پالیسی ناکام، امیریکہ اور نہ ہی چین سے دوستی نبھا سکتے ہیں سی پیک کے منصوبہ پر ان کی پالیسی اور سیاسی بحرانوں کے نتیجے میں چین کا اعتماد ہ پر سے اُٹھ گیا اور اس پر نظر ثانی کرنا چاہتے ہیں عمران خان نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے قرضہ نہیں لوں گا میں تو یہ تجویز کرتا ہوں کہ ایک فورس تشکیل دی جائے ایسا نہ ہو کہ وہ خود کشی کریں کیونکہ ان کی جان بچانے کی ذمہ داری بھی ہماری ہے اسلامی تشخص کے بارے میں بہت پہلے کہہ چکے ہیں کہ عمران خان ایک ایجنڈا کی رو سے آئے ہیں جو آج ثابت ہوئی، برسر اقتدار آتے ہی پوری دنیا کے قادیانیوں نے جشن منایادوسری طرف پی ٹی آ ئی نے سیاست میں گالی گلوچ کی کلچر ایجاد کی جن لوگوں کو حکومت حوالے کی گئی یہ ہماری بدقسمتی ہے کیونکہ اگر یہ پانچ سال حکومت کریں گے تو قوم پچاس سال پیچھے رہ جائے گی کیونکہ کشکول نہ اُٹھانے والوں نے خیرات مانگنا شروع کر دیا ایک دن میں پیٹرول 20روپے لیٹر مہنگا کرکے عوام کو امید تھی ہ عمران خان اپنی خطاب میں قیمتیں سستا کریں گے لیکن اُنہوں نے اپنے خطاب میں اس کا تذکرہ تک نہیں کیا ۔
فضل الرحمن